Featured post

HE LIVES IN DREAM....ALONE

He lives in dreams...alone s carlet - reader, writer,dream chaser "I thought the most beautiful thing in the world must be...

sheikh saadi quotesدنیا کی حقیقت

"SAR DIARY"

sheikh saadi quotesدنیا کی حقیقت


Sheikh saadi quotes دنیا کی حقیقت "SAR DIARY"


sheikh saadi quotes دنیا کی حقیقت

sheikh saadi quotesدنیا کی حقیقت

حکایات سعدی دنیا کی حقیقت

sheikh saadi quotesدنیا کی حقیقت

بیان کیا جاتا ہے کہ ملک روم کے بادشاہ پر ایک طاقت ور دشمن نے چڑھائی کر دی اور اس کا بہت ساعلاقہ فتح کر لیا اس بادشاہ کے قبضے میں صرف قلعہ اور چند شہر رہ گئے
یہ بادشاہ بڑھاپے کی عمر کو پہنچ چکا تھا مزید افتادیہ تھی کہ اس کا بیٹا اس کی تمناؤں کے مطابق نہ تھا بادشاہ محسوس کرتا تھا کہ نہ میں دشمن سے اپنا علاقہ واپس لے سکو ں گا اور نہ میرا بیٹا اس قابل بنے گا کہ میرے بعد سلطنت قائم رکھ سکے
ایک دن بادشاہ ایک بزرگ کو یہ حالات سناتے ہوئے اآبدیدہ ہو گیا بزرگ نی اسے بتایا یہ سخت نادانی کی بات ہے کہ تو ایک فانی چیز کے لئے دلگیر ہو تیری عمر کا اآفتاب ڈھل چکا ہے تجھے تو اب اپنی فقر کرنی چاہئے رہ گیا تیرا فرزند تو وہ اپنے حالات خود سنوارے گا اے بادشاہ سلطنت ہر گز ایسی چیز نہیں کہ اسے زندگی کا مقصد بنا لیا جائے 
غور کر عجم کے کتنے بادشاہوں نے خونریزی اور ظلم سے سلطنتیں قائم کی لیکن اس میں سے کفن کے سوا کچھ بھی ساتھ نہ لے جا سکے اے بادشاہ تیرے کام اآنے والی چیز تو بس تیرے اچھے اعمال ہے بخشش اور کرم کے درخت کی اآبیاری کر کہ اس پھل تجھے اآسودہ مطئمن رکھے جو شخص اپنے پیچھے بھلائی کے نشان چھوڑ جاتا ہے اس پر ہمیشہ خدا کی رحمت نازل ہوتی رہتی ہے 
اچھے اعمال میں کوتاہی کرنے والا نامراد رہے گا ایسے ناکارہ کا خیال دل سے نکال دے کہ اس نے تندور تو گرم کیا لیکن روٹی نہیں لگائی یعنی دنیا میں تو زندہ رہا لیکن بھلائی کا کوئی کام نہ کیا اب وہ افسوس سے اپنے ہاتھ کاٹنے کے سوا کیا کر سکتا ہے جو لوگ وقت پر بیج نہیں بوتے نہیں اپنی کوتاہی کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب لوگ کھلیان اآراستہ کر رہے ہوتے ہیں

وضاحت

حضرت سعدی رحمتہ اللہ علیہ نے اس حکایت میں انسان کی اس عام کمزوری کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ اپنی اولاد کے مستقبل کو تابناک بنایا چاہتا ہے اپنے اختیار اقتدار کو دائمی بنانے کی فکر میں رہتا ہے انہوں نے گذشتہ بادشاہوں کا ذکر کر کے زندگی کی کھلی کتاب سے روشن شہادت پیش کی ہے کہ انسان کے کام آنے والی چیز اس کے اچھے اعمال کے سوا کچھ نہیں دنیاوی سازوسامان تو بہرحال چھوڑنا پڑتا ہے

مزید اردو پوسٹ کیلئے روزانہ ہماری ویب سائٹ  وزٹ کریں اور اپنا ای میل درج کر کے سب سکرائب کریں اور ہر پوسٹ بذریعہ ای میل اپنے ان باکس میں حاصل کرے شکریہ



No comments: